26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز کی ڈائریکٹرز...

یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز کی ڈائریکٹرز ڈائیلاگ سیریز میں شرکت

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 21 اپریل (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ڈائریکٹرز ڈائیلاگ سیریز میں شرکت کی۔ پاکستان کے اندر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کے عنوان سے منعقدہ اس نشست میں ممتاز ماہرین، دانشوروں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی جہاں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ابھرتی ہوئی شراکت داری پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خاص طور پر پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں اس شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے چین کی جانب سے پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجیز نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ اختراعی ور علم پر مبنی معیشت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق، استعداد کار میں اضافہ، اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لیے جامعات کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کی جانب سے جاری تحقیقی، تربیتی اور اشتراکی اقدامات کو بھی اجاگر کیا، جو چین اور پاکستان کے درمیان علمی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمے کو فروغ دینے میں معاون ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈیجیٹل تعاون کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور خطے کی پائیدار ترقی کے لیے ایسے تعلیمی و تحقیقی روابط نہایت اہم ہیں۔ ان کی شرکت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے اس عزم کی عکاس ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکے وسیع تر منظر نامہ کے تحت علاقائی رابطوں، ٹیکنالوجی کے فروغ اور علمی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کوشاں ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں