یونیورسٹی آف ہری پور میں سی ایس ایس امیدواروں کے لیے کیرئیر کونسلنگ سیشن کا انعقاد

92

ایبٹ آباد۔ 26 مئی (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالماجد اور رجسٹرار ریاض محمد کی سربراہی میں سی ایس ایس امیدواروں کے لیے کیرئیر کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور فرحان عزیز خواجہ نے خصوصی شرکت کی اور سی ایس ایس کے خواہشمند طلباء و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ سیشن سے خطاب کیا۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق مذکورہ سیشن سول سروسز اکیڈمی کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کا حصہ تھا جس کا مقصد اقلیتوں اور کم نمائندگی والے علاقوں بشمول پنجاب (اقلیتی آبادی)،سندھ،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو سی ایس ایس جیسے اہم اور باوقار امتحان کے لیے تیار کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کہا کہ سی ایس ایس جیسے امتحانات میں کامیابی کے لیے طلباء کو نہ صرف علمی قابلیت بلکہ رہنمائی،حوصلہ افزائی اور درست سمت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ضمن میں سول سروسز اکیڈمی کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے،ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے اپنے خطاب میں نہ صرف سول سروس کے مختلف شعبہ جات اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی بلکہ امتحانی مراحل،تیاری کے مؤثر طریقے،اختیاری مضامین کے انتخاب،وقت کی منصوبہ بندی، انٹرویو کی تیاری اور تحریری امتحان کے تقاضوں پر بھی طلباء کو رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے خاص طور پر اقلیتی اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اس شعبے میں آگے آنے کی ترغیب دی تاکہ وہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔