یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بیسن کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا بلکہ اسکی نئی قیمت نئے سال کیلئے متعین کی گئی ہے،کجھور کی قیمت میں کمی کی گئی ہے،ترجمان

102
utility store
utility store

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بیسن اور چاول کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تردید جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بیسن کی خریداری صرف رمضان کے مہینے کیلئے کرتا ہے اور اسکی دستیابی بھی رمضان کے مہینے میں ہوتی ہے پچھلے سال رمضان کے دوران بیسن کی قیمت 160روپے فی کلو تھی جبکہ اس دفعہ نئی خریداری کے وقت کارپوریشن کو ریٹس مہنگے ملےجس کی وجہ سے بیسن کی نئی قیمت 190روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لہذا اسکو قیمت میں اضافہ نہ سمجھا جائے بلکہ نئی قیمت کا تعین سمجھا جائے۔

اسی نوٹیفیکشن میں کجھور کی قیمتوں میں 10روپے فی 500گرام کمی کی گئی ہے جبکہ چاول کے ریٹس میں اضافہ دو ہفتے پہلے کاہے۔لہذا تصحیح کی جائے۔