یوکرائن کے سفیر ولودو میر لاکوموف کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

164
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) یوکرائن نے پاکستان میں زرعی اور تعلیمی شعبوں کی ترقی کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں یوکرائن کے سفیر ولودو میر لاکوموف نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، دفاع، فنی تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں ان تعلقات کو مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان پائیدار تعلقات ہیں جو موجودہ دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن نے بین الاقوامی اور علاقائی سطحوں پر ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا اور یہ جذبہ خیرسگالی آئندہ بھی جاری رہے گا۔