یوکرائنی تنازعے کے حل کے لیے چہار ملکی مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے

107

پیرس۔ 26 نومبر (اے پی پی) فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران یوکرائن، روس، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہونے والی ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اس میٹنگ میں وزرائے خارجہ 19اکتوبر کو برلن منعقدہ چار ملکی سمٹ کی روشنی میں مشرقی یوکرائن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق اکتوبر کے سربراہ اجلاس میں جس نظام الاوقات پر اتفاق کیا گیا تھا