22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں تنازع کی بڑی...

یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں تنازع کی بڑی وجہ ہیں، روس

- Advertisement -

تیانجن۔1ستمبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں تنازع کی بڑی وجہ ہیں ۔ تاس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مستقل کوششیں یوکرینی تنازع کی اہم وجوہات میں سے ایک ہیں، جو روس کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بنتی ہیں۔صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ موجودہ بحران کی بنیاد 2014 میں یوکرین میں ہونے والی بغاوت ہے، جو ان کے بقول مغرب کی پشت پناہی سے ہوئی۔

انہوں نے کہا، "بغاوت کے بعد اس سیاسی قیادت کو ہٹا دیا گیا جو یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالف تھی۔روسی صدر نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت روس کی قومی سلامتی کے لیے ناقابل قبول ہے، اور یہ اقدامات مشرقی یورپ میں کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب روس اور مغربی ممالک کے درمیان تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور یوکرین کی جنگ عالمی منظرنامے پر اہم سیاسی و عسکری چیلنج بنی ہوئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں