یوکرین کی نیٹو کی رکنیت ناممکن ہے، ہنگری

104
NATO

بوداپست ۔9اکتوبر (اے پی پی):ہنگری نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو کی رکنیت ناممکن ہے۔ تاس کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ بیٹو کے ارکان کی اکثریت اس بات کا یقین رکھتی ہے کہ نیٹو میں یوکرین کی رکنیت ناممکن ہے اور اس حوالےسے ہماراموقف واضح ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوکرین کی نیٹو میں رکنیت تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار کرے گی۔