کیف۔19اگست (اے پی پی):یوکرین کے صدرولادیمیر زلنسکی نے اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوترش اور ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کے ساتھ روس کے ساتھ تنازعہ کے خاتمے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین صدر نے مغربی شہر لویف میں دونوں رہنمائوں سے ملا قات کے بعد ایک مشترکہ کانفرنس میں کہاکہ ہم یوکرین سے روسی فوجیوں کے انخلا کے بعد ہی روس کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
ترک صدر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ترکیہ تنازعے کے خاتمے کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے تمام ضروری مدد فراہم کرے گا اور ترکیہ روس اور یوکرین کے مابین ہونے والے امن مذاکرات میں ترکی ثالث بننے کے لئے تیار ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کانفرنس کے دوران یوکرین میں زیپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو غیرمسلح بنا نے کی اپیل کی ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جوہری پلانٹ سے فوجی سازو سامان اور اہلکاروں کو واپس بلانا چاہیے۔