اقوام متحدہ۔21مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس نے انسانی بنیادوں پر امداد کی پہلی ہنگامی کھیپ یوکرین بھیج دی ہے۔
ترک نشریاتی ادارے نے عالمی ادارے کے یوکرین کے حوالے سے کوآرڈینیٹر امین عواد کے تحریری بیان کے حوالے سے بتایا کہ امداد کی یہ کھیپ یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی میں بھیجی گئی ہے جو جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کھیپ میں 35 ہزار افراد کے لیے تقریباً 143 ٹن امداد ہے جو طبی سامان،
پانی کی بوتلوں اور بنیادی غذائی اشیا پر مشتمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کے علاوہ 50,000 باشندوں کی آبادی پر مشتمل اس علاقے کے پانی کے نظام کی بحالی کے لیے آلات بھی بھجوائے گئے ہیں۔