اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ بیان حلفی بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا ۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ رانا شمیم (ن) لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار رہ چکے ہیں اور یہ بات ان کا صاحبزادہ ٹی وی پر تسلیم کر چکا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اب یہ بہت بڑا انکشاف ہو گیا کہ بیان حلفی بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا تھا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اسی لئے تو نواز شریف کو گارڈ فادر کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا رسی جل گئی، مگر بل نہیں گیا۔