۔2024ء پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا ، طاہر اشرفی

142
۔2024ء پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا ، طاہر اشرفی
۔2024ء پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا ، طاہر اشرفی

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائنده خصوصى برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،اسلامی ممالک ومشرق وسطی وچيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاهر محمود اشرفى نے کہا کہ 2024ء ان شاء اللہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا ، علماء اسلام کا متفقہ موقف ہے کہ پولیو کے قطرے حلال ہیں اور ان سے کوئی جان معذور نہیں ہوتی ، معذوری قتل سے بڑا جرم ہے۔

وہ قومی ایمرجنسی سینٹر کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دورے کے دوران کنٹرول روم سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور حافظ طاہر اشرفی کو پولیو خاتمے کے حوالے سے ایمرجنسی پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔اس موقع پر طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کے تمام ادارے، علماء و مشائخ پولیو کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔بحیثیت پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےپاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کرنے کا عزم اظہار کیا۔