اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی دوسری سحری کے اوقات میں بھی ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، فیسکو کے علاقوں اور پیسکو کے علاقوں میں بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے کچھ فیڈرز پر عارضی تعطل پیدا ہواجہاں عملے نے بحالی کا کام فوری شروع کر دیا۔