‏سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں، اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہوں گی،حماد اظہر

72

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ‏سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں۔ اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہوں گی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ نون لیگ کی اکثر قیادت، کاروبار اور اولاد سمندر پار ہے۔ پھر بھی نون لیگ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق دینے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کر چکی ہے۔