اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم اور بلاول شوپیس ہیں، فیصلےنواز اور زرداری نےکرنے ہیں۔وہ اپنے مقدموں سےنکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملےسے ان کی دلچسپی نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہو گا نہ استعفیٰ، سارے اپنی تنخواہ پر کام کریں گے،سیاست واپس معمول پر آگئ ہے