‏وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان میں درپیش انسانی المیہ کے حل کے فوری اقدامات آور مدد کے لئے پوری دنیا کو متوجہ کیا ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

54

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان میں درپیش انسانی المیہ کے حل کے فوری اقدامات آور مدد کے لئے پوری دنیا کو متوجہ کیا ہے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17 غیر معمولی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے کلیدی خطاب پر اپنے ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان میں درپیش انسانی المیہ کے حل کے فوری اقدامات اور مدد کے لئے پوری دنیا کو متوجہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سمیت اسلامو فوبیا پر مسلمانوں کا مقدمہ بھی بھرپور انداز سے پیش کیا۔