‏وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

98
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 100 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافہ کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب روپے کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونے کےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی