‏وزیراعظم کی ہدایات پر لینڈ ریکارڈز ڈیجیٹلائزیشن کی تاریخی اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

82

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ ‏وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر لینڈ ریکارڈز ڈیجیٹلائزیشن کی تاریخی اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے،

سروے آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جی آئی ایس ٹیکنالوجی اور گراؤنڈ سروے کے ذریعے کیڈاسٹرل میپنگ” مکمل کر لی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ943مربع کلومیٹر ,400 کلو میٹر سی ڈی اے،543کلومیٹر آئی سی ٹی اراضی کی ڈیجٹلائزیشن ہوئی ہے۔