اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو اپنےٹویٹ میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی۔2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو یہ ویکسین مفت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اگر عالمی طور پر منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے۔\932