‏کورونا سے بچائو کی جاری ویکسینیشن کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

89

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏کورونا وائرس سے بچائو کے لیے جاری ویکسینیشن کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 2021 کے اختتام پر ملک بھر بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بسنے والے 7 کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن مکمل ہونا خوش آئند امر ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور اداروں کے مابین تعاون کی بہترین مثال قائم کی ہے۔