اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ سے بچاؤکےلئے ویکسی نیشن ضرورکروائیں۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد 6 ماہ کے وقفے سے بوسٹرڈوز ضرور لگوائیں،اس کے ساتھ ساتھ ماسک سمیت حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔