‏یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں، اسد عمر کا ٹویٹ

125

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جس نے عالمی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کے ساتھ میچ کھیلنا دنیا کو سکھایا۔اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ آپ کو یقین یہ نہیں آ رہا کے جس معیشت کو آپ تباہ کر گئے تھے اس کو کورونا کے باوجود عمران خان نے زندہ کیسے کر لیا۔