آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

88

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میرپور خاص،کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سکھر، لاڑکانہ، مکران ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔