آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

67

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور اس دوران بلوچستان، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے اور خضدار میں 7، لیہ 3 اور زیریں دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔