اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی): آذربائیجان کے وزیر برائے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ رشاد نبیوف 17 سے 19 جولائی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ باکو کے بعد ہو رہا ہے۔
آذربائیجان کے وزیر رشاد نبیوف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہوابازی، مواصلات، ریلویز اور سمندری امور کی وزارتوں کے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے اور کنیکٹیویٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے۔