آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی اکار کی ملاقات

111
APP82-20 RAWALPINDI: December 20 - General Hulusi Akar (Retired), Minister of National Defence of the Republic of Turkey called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) at General Headquarters. APP

راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ ترکی کے وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی اکار نے جمعرات کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دفاع اور سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک وزیر نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز ترک مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔