رام اللہ ۔24جنوری (اے پی پی): اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والے یہودیوں نے مسجد پر اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق 216 یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کے ہمراہ آج (منگل کی )صبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا مسجد اقصی میں اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔
جنونی یہودی آباد کاروں کے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس بھی مسجد اقصیٰ سے نکل گئی ۔26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق مسجد اقصی، اردن کی القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام ہے۔