اسرائیل نے اکتوبر کے دوران غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد گھٹا کر صرف 30 ٹرک یومیہ کر دی ہے، اقوام متحدہ

174
UN

غزہ۔6نومبر (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اکتوبر کے دوران غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد گھٹا کر صرف 30 ٹرک یومیہ کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارت کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ مکینوں کی بہت بڑی اکثریت اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کی وجہ سے بھوک، بیماری اور مایوس کن حالات سے دوچار ہے اور یہ امداد ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بالکل ناکافی ہے ۔

فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں جتنی امداد کی یومیہ داخلے کی اجازت دی ہے وہ جنگ سے پہلے غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد کا صرف 6 فیصد ہے۔