27ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا اعلان

بیجنگ۔22جون (اے پی پی):27 ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول نے گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔ کرغیز فلم "بلیک، ریڈ، یلو" نے بطور بہترین فلم گولڈن گوبلٹ ایوارڈ اپنے نام کیا، جاپانی فلم "آن دی سینڈ ان سمر" اور چینی فلم "دی لانگ نائٹ ول اینڈ" کو گرینڈ جیوری انعام سے نوازا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر 49 فلموں کو گولڈن گوبلٹ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

بیجنگ۔22جون (اے پی پی):27 ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول نے گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔ کرغیز فلم "بلیک، ریڈ، یلو” نے بطور بہترین فلم گولڈن گوبلٹ ایوارڈ اپنے نام کیا، جاپانی فلم "آن دی سینڈ ان سمر” اور چینی فلم "دی لانگ نائٹ ول اینڈ” کو گرینڈ جیوری انعام سے نوازا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر 49 فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈز میں کمپیٹیشن، ایشین نیوکمرز، دستاویزی فلمیں، اینیمیشنز، شارٹ فلمز سمیت 5 مختلف کیٹگریزی کیلئے چنا گیا ۔ مجموعی طور پر 12 چینی اور غیر ملکی فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈ مین کمپیٹیشن یونٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول چین کا واحد بین الاقوامی اے کیٹیگری فلم فیسٹیول ہے۔رواں سال کے فلم فیسٹیول کے دوران گولڈن گوبلٹ فلم فورم اور "بیلٹ اینڈ روڈ” فلم ویک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس سال 400 سے زائد چینی اور غیر ملکی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔