شہریوں کو بارشی پانی سے فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور واسا سیالکوٹ بارش کے دوران مسلسل متحرک ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کہا ہے کہ شدید بارش کے دوران شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور واسا سیالکوٹ مسلسل متحرک رہے۔

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

سیالکوٹ۔ 17 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بارشی پانی سے فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور واسا سیالکوٹ شدید بارش کے دوران مسلسل متحرک رہے۔

رات ایک بجے سے شروع ہونے والی شدید بارش کے دوران واسا کا فیلڈ سٹاف مسلسل فیلڈ میں موجود رہا اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کا عمل جاری رکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں اوسطاً 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض علاقوں میں بارش کی مقدار 172 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔ بیشتر نشیبی علاقوں سے بارش کے دوران ہی پانی کی نکاسی کا عمل جاری رکھا گیا اور واسا کی ٹیموں نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نکاسی آب کو یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے بتایا کہ بارش صبح 6 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوئی، جس کے بعد واسا کی ٹیموں نے مزید تیزی سے نکاسی آب کا آپریشن جاری رکھا اور تقریباً سوا سے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران شہر کے 18 نشیبی علاقوں میں سے 16 علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی ممکن بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں تاحال مختلف علاقوں میں فیلڈ میں موجود ہیں اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی ہر شکایت پر فوری کارروائی مکمل کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود ایم ڈی واسا فیصل شہزاد کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے دوران فیلڈ ورکرز کی جان و سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے اور حفاظتی اقدامات پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں میں کام شروع کرنے سے قبل ہائیڈروجن سلفائیڈ (HS)، میتھین (CH) اور آکسیجن کی سطح جدید ملٹی گیس ڈیٹیکٹرز کے ذریعے لازمی چیک کی جائے تاکہ زہریلی یا خطرناک گیسوں کی موجودگی کی صورت میں کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ فیلڈ عملہ دورانِ آپریشن مکمل حفاظتی لباس، ہیلمٹ، فیس شیلڈ اور ہیوی ڈیوٹی دستانوں کا استعمال یقینی بنائے۔ آپریشن کے مقام کو ریفلیکٹو کونز اور سیفٹی ٹیپ کے ذریعے محفوظ بنایا جائے جبکہ شہریوں اور ٹریفک کی آمدورفت کو محفوظ رکھنے کے لیے مناسب ٹریفک ڈائیورژن کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہائی پریشر جیٹنگ نوزلز کو مشینری چلانے سے قبل سیوریج لائن میں درست طریقے سے نصب کیا جائے اور ویکیوم سکشن ہوزز کو ہاتھ سے پکڑنے سے سختی سے گریز کیا جائے،ہر آپریشن کی نگرانی کے لیے ذمہ دار افسر یا سپروائزر کی موجودگی لازمی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے واضح کیا کہ اگر کسی حادثے کی صورت میں کوئی ورکر بے ہوش ہو جائے تو دوسرے کارکن کو سیلف کنٹینڈ بریتھنگ اپریٹس (SCBA) کے بغیر سیوریج لائن میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے بلکہ فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو طلب کیا جائے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی یا غفلت کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بارشی پانی کے نکاس کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں کام کرنے والے واسا ملازمین کے لیے بھی محفوظ ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔