راولپنڈی میں مون سون کا شدید ترین اسپیل، 145 ملی میٹر بارش، نالہ لئی میں طغیانی سے آبادیوں کو خطرہ

جڑواں شہروں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات سے صبح تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

راولپنڈی۔ 17 اگست (اے پی پی):جڑواں شہروں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات سے شروع ہو کر صبح تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہو جانے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا جبکہ نالہ لئی پر نصب سائرن سسٹم خراب ہونے کے باعث قریبی آبادیوں کو خطرے سے پیشگی آگاہ بھی نہ کیا جاسکا جس سے نشیبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چکلالہ افضال ٹاؤن میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر میں موجود 5 افراد محصور ہو کر رہ گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔تیز اور موسلادھار بارش کے باعث کٹاریاں کے مقام پر لئی میں پانی کی سطح 20 فٹ اور گوالمنڈی میں 16 فٹ تک پہنچ گئی مسلسل بارش کے باعث ممکنہ خطرات کے پیش نظر واسا نے ایمرجنسی نافذ کردی موسلادھار بارش سے پیرودھائی، صفدر آباد، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، جاوید کالونی، آریہ محلہ میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ راول روڈ اور مری روڈ سمیت متعدد علاقوں میں پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو گیا مسلسل بارش کے باعث واسا اور ریسکیو1122 کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور امدادی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں پہنچ گئیں جنہوں نے نالہ لئی کے اطراف آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے اور نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ محلہ صفدر آباد میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا شہریوں کا قیمتی سامان پانی کی نذر ہو گیا پیرودھائی کے علاقے میں بھی 4 افراد پانی میں محصور ہو گئے ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ خاندان کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ انتظامی ذرائع کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں میں پانی 19.5 فٹ تک جبکہ گوالمنڈی میں پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ دونوں مقامات پر انخلا کی سطح 20 فٹ ہے ادھر واسا ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی کیونکہ رواں مون سون سیز ن کا یہ سب سے ہیوی اسپیل ہے جس میں مجموعی طور پر 140 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ترجمان کے مطابق لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ، صادق آباد، سٹی صدر روڈ ، ڈھوک کھبہ، ملت کالونی اور آریہ محلہ کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیشگوئی کے تحت نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ سخت کردی گئی۔ واسا ترجمان کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 17 فٹ ریکارڈ کی گئی تاہم ایم ڈی واسا خود نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان نے اپیل کی کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر واسا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح تک سیدپور میں 9 ملی میٹر، گولڑہ میں 145 ملی میٹر، بوکرہ میں 134 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 48 ملی میٹر، شمس آباد میں 47 ملی میٹر، کچہری میں 61 ملی میٹر، پیرودھائی میں 106 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 79 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔