ملتان میں 25.8 ارب روپے کے سیوریج و نکاسی آب منصوبوں پر تیزی، مون سون کیلئے واساز ہائی الرٹ

ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں جامع پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ تمام واساز ہائی الرٹ ہیں جبکہ مون سون سیزن کے دوران ہزاروں افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

ملتان ۔ 17 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں جامع پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ تمام واساز ہائی الرٹ ہیں جبکہ مون سون سیزن کے دوران ہزاروں افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون انتظامات، ڈی سلٹنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا فیصل شوکت، ڈپٹی ایم ڈی انجینئرنگ حفیظ لغاری، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی جی واسا نے بتایا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 205 ارب روپے کے میگا ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ ملتان میں 25.8 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج اور نکاسی آب کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ منصوبوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی، نئی لائنوں کی تنصیب، ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر اور استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے کریٹیکل کمپوننٹ کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔ طیب فرید نے ہدایت کی کہ مون سون کے پیش نظر تمام مشینری اور فیلڈ اسٹاف مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میگا سیوریج منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی اور اربن فلڈنگ کے خطرات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔