یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام شاندار گرینڈ میوزک شو کا انعقاد

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک شاندار گرینڈ میوزک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

راولپنڈی۔ 17 اگست (اے پی پی):یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک شاندار گرینڈ میوزک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں معروف فنکاروں رحمت بانو اور مشتاق نیازی نے قومی نغمے اور گیت پیش کیے جس سے ماحول حب الوطنی اور ثقافتی فخر سے معطر ہو گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر طاہرہ اورنگزیب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور موسیقی و فن نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات پاکستان کی وحدت اور استحکام کی عکاس ہیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں فن، ثقافت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشیں جاری رہیں گی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر شازیہ رضوان بھی تقریب کی اہم شخصیت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فنکاروں کے لیے مواقع فراہم کرنے اور قومی دنوں کو وقار اور جوش و خروش سے منانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے گرینڈ میوزک شو نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ ہماری قومی شناخت کو بھی مضبوط کرتے ہیں اور فنکاروں کی صلاحیتیں ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے ڈائریکٹر محمد شکور نے تمام مہمانوں، فنکاروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کونسل آئندہ بھی اس طرح کی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ امن، اتحاد اور فن کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔