سیالکوٹ۔15اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر گرانفروشوں کو بھاری جرمانے عائد کیے اورمتعدد دکانیں سیل کر دیں۔اس موقع پر انہوں نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار نے مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کیں تو اس کے خلاف نہ صرف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دفتر عوام کے لیے ہر وقت کھلا ہے، شہری بلا جھجھک کسی بھی وقت اپنی شکایات لے کر آ سکتے ہیں، ان کی بات سنی جائے گی اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے
کہ انتظامیہ اسی جذبے سے کام جاری رکھے گی تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو حقیقی ریلیف میسر آسکے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582295