صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے ناقابل تسخیر دفاع کی تعریف

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے صدر مملکت کا آمد پر پرتپاک استقبال کیا جبکہ ایک چاق و چوبند بحری دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جمعرات کو پاک بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یادگار شہداء …

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے صدر مملکت کا آمد پر پرتپاک استقبال کیا جبکہ ایک چاق و چوبند بحری دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جمعرات کو پاک بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعدازاں پرنسپل سٹاف آفیسرز کا ان سے تعارف کرایا گیا۔ ملاقات کے دوران نیول چیف نے صدر مملکت کو علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں صدر مملکت کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی حکمت عملی اور ناقابل تسخیر دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مادر وطن کی سمندری سرحدوں کے کامیاب دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور وہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاک بحریہ کے بروقت اور موثر ردعمل، غیر متزلزل عزم اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے میری ٹائم ڈومین میں درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ اللہ کے فضل سے خواہ امن ہو یا جنگ ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔