اسلام آباد پولیس کی کارروائی،سات ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

122
Arrested
Arrested

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ۔

ہفتہ کو تعلقات عامہ کےافسر نےبتایا کہ اسلام آباد پولیس بہارہ کہو، پھولگراں اور ویمن تھانے کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے ان کے قبضے سے 1013 گرام چرس اور دو 30 بور پستول بمعہ گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے چارمفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ تھانے اور ایمرجنسی ہیلپ لائن "Pukar-15” پر دیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔