ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ہفتہ کوغنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے پر ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 بنائے ،لیسیدی لیسوفل نے 24 اور ایڈریچ ٹرہا نے …

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ہفتہ کوغنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے پر ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 بنائے ،لیسیدی لیسوفل نے 24 اور ایڈریچ ٹرہا نے 17 رنز بنائے۔ بابر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کئے۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 10.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا ،اوپنر نعمت اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 بالز پر 59 رنز سکور کئے ،ظفر نے 33 رنز بنائے۔ پاکستان کیجانب سے طلحہ (بی تھری کیٹیگری) نے اپنا ڈبیو کیا۔

سعید اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سری لنکا نے نیپال کیخلاف 70 رنزسے کامیابی حاصل کرلی۔ نیپال نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ سری لنکا نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ،سری لنکن اوپنر دمیت سانداروان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا وہ 100 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے ،مدھو ونتا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی ،درگا دتہ نے 24اور نریش نے 23 رنز بنائے۔کل اتوار کو غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا اور افغانستان جبکہ سعید اسپورٹس سٹی پر بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔