"صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خضدار کے شور پرود پہاڑی سلسلے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔”
صدر آصف علی زرداری کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خضدار کے شور پرود پہاڑی سلسلے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کے خلاف بروقت کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن دہشتگرد عناصر کے خلاف آخری حد تک تعاقب جاری رہنا چاہیے ، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور عزم قابلِ تحسین ہیں ۔







