گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا قلات اور گوادر میں 4دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے قلات اور گوادر میں 4دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں میجر وجاہت وحید کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے قلات اور گوادر میں 4دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں میجر وجاہت وحید کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

پیر کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید محمد نہال ہاشمی نے شہید میجر وجاہت وحید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم متحد ہے۔