گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمسرطانِ چھاتی سے متعلق بروقت آگاہی اور تشخیص قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے،گورنر سندھی یومِ آگاہی برائے سرطانِ چھاتی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سرطانِ چھاتی سے متعلق بروقت آگاہی اور تشخیص قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے
سرطانِ چھاتی سے متعلق بروقت آگاہی اور تشخیص قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمسرطانِ چھاتی سے متعلق بروقت آگاہی اور تشخیص قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے،گورنر سندھی یومِ آگاہی برائے سرطانِ چھاتی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سرطانِ چھاتی سے متعلق بروقت آگاہی اور تشخیص قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
پیر کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابتدائی تشخیص سے سرطانِ چھاتی کے موثر علاج کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں،خواتین کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں مستند طبی ماہرین سے رجوع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی صحت کا تحفظ صحت مند اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔
سرطانِ چھاتی سے متعلق خوف اور غلط فہمیوں کا خاتمہ اور مستند معلومات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت، طبی ماہرین، ذرائع ابلاغ اور سماجی ادارے سرطانِ چھاتی سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔گورنر سندھ نے کہاکہ سرطانِ چھاتی سے متاثرہ خواتین کو علاج، ہمدردی اور بھرپور خاندانی و معاشرتی تعاون فراہم کیا جائے۔







