Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںاسلام آباد کلب جونیئرز نےکاٹنے دار مقابلے کے بعد دبئی پولو کلب...

اسلام آباد کلب جونیئرز نےکاٹنے دار مقابلے کے بعد دبئی پولو کلب کو 6-5 سے شکست دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):اسلام آباد پولو کلب جونیئرز نےکاٹنے دار مقابلے کے بعد دبئی پولو کلب کو 6-5 سے شکست دے کر دوسرے نمائشی میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اتوار کو یہاں اسلام آباد کلب کے پولو گراؤنڈ میں دو میچوں کی سیریز کے دوسرے نمائشی میچ میں اسلام آباد کلب پولو جونیئرز نے دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب کو 6-5 سے ہراکر کامیابی حاصل کی۔اسلام آباد کلب جونیئرز نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اورافتتاحی چکر کے آغاز میں عبداللہ نے پہلا گول کیا۔ لیکن کچھ ہی لمحوں بعد دبئی کے چارلی میتھیوز نے شاندار گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

پہلے چکر کے اختتام پر میچ 1-1 سے برابر رہا۔اسلام آباد کلب کے ہونہار نوجوان کھلاڑیوں نے دوسرے چکر میں کچھ ناقابل یقین گھڑ سواری اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ان کی طرف سے سعد مرزا اور صائم عباس نے گول کر کے اسلام آباد کلب جونیئرز نے3-1 کی برتری دلا دی۔اسلام آباد نے شاندار کھیل جاری رکھا اور تیسرے چکر میں صائم عباس اور سعد مرزا نے ایک ایک گول کرکے برتری کو 5-1 سے برتری دلا دی۔دبئی کلب نے چوتھے چکر میں زبردست کم بیک کیا اور آئڈن ال احمد ایڈن نےدو بیک ٹو بیک گول کر کے برتری کو 5-3 تک کم کر دیا۔

- Advertisement -

لیکن ہاشم وحید نے اسلام آباد کے لیے ایک اور گول کر کے6-3 کی برتری حاصل کی ۔میچ کے آخری لمحات میں دبئی نے مزید دو گول کر کے میچ میں دلچسپی پیدا کی تاہم اسلام آباد کلب جونیئرز نےکاٹنے ڈار مقابلے کے بعد دبئی پولو کلب کو 6-5 سے شکست دی۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی جو کہ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔دورہ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں حسن العبار، ایدن ال احمد، چارلی میتھیوز اور ہارمس ورلے شامل تھے۔

ان کے ساتھ لیزا میتھیوز (ٹیم منیجر) اور جان اعظم (ٹیم کوچ) بھی تھے۔ اسلام آباد کلب پولو ٹیم کے کھلاڑیوں میں چنگیز خان لغاری، اکبر اورنگزیب، عبداللہ، سعد مرزا، محمد علی ملک اور ہاشم وحید شامل ہیں۔ اسلام آباد کلب نے پہلی بار اسلام آباد کلب اور دبئی پولو اینڈ ایکوسٹرین کلب کی جونیئر ٹیموں کے درمیان نمائشی میچوں کی سیریز کی میزبانی کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی جونیئر پولو ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو اسلام آباد کلب کی اسپورٹس ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے مابین پہلا نمائشی میچ برابر ہو گیا تھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں