اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی کا سینئر اینکر پرسن مشعال بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

232
اپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کا سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی بس کے حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی نے سینئر اینکر پرسن مشعال بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مشعال بخاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہواہے ۔ مرحومہ کی میڈیا کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر اور قائم مقام سپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔