وزیر خارجہ بلاول کی انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو ، دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول کی انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو ، دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی انڈونیشین ہم منصب رتنو مارسودی نے دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت باہمی دلچسپی کے عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔

منگل کے روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پربلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے بات کرکے خوشی ہوئی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی، سیلاب متاثرین کے لیے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار پاکستان کی مسلسل امداد کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان انڈونیشیا تعلقات کو مضبوط بنانے ، خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔