سعودی عرب کی جانب سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی کو غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا تحفہ پیش کیا گیا۔
سعودی عرب کا عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا تحفہ

مزید خبریں
ریاض۔9ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی کو غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اردو نیوز کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی کو غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا تحفہ پیش کیا۔ یہ تحفہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے ساتھ بردرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مملکت کے عزم، دنیا بھر کے مسلمانوں کی خانہ کعبہ کے لیے گہری مذہبی عقیدت اور مشترکہ عرب اقدامات کو آگے بڑھانے میں عرب لیگ کے کردار کی حمایت کو اجاگر کرتا ہے۔








