سلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نےتمام اسسٹنٹ کمشنرزکواحکامات جاری کردیئے ہیں۔
اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نےتمام اسسٹنٹ کمشنرزکواحکامات جاری کردیئے ہیں۔
بدھ کوضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندی کا اطلاق این او سی کے حامل شیشہ کیفے پر بھی ہوگا جبکہ احکامات کے تحت آئوٹ ڈور اور ان ڈور دونوں مقامات پر شیشہ چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شیشہ کیفے کو سیل کردیا جائے گا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئےشیشہ کیفے کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شیشہ کیفے پر پابندی کےاحکامات تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہیں گے۔







