آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پولیس پٹرولنگ مزید فعال اور فیلڈ میں نفری کی موجودگی مضبوط بنانے کے اقدامات کے سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کو دی جانیوالی جدید الیکٹرک گاڑیوں کا بدھ کوڈی چوک سے شاندار فلیگ مارچ کا آغاز ہوا جوشہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا ڈی چوک پر ہی اختتام پذیر ہوا۔
اسلام آباد پولیس کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کا فلیگ مارچ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پولیس پٹرولنگ مزید فعال اور فیلڈ میں نفری کی موجودگی مضبوط بنانے کے اقدامات کے سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کو دی جانیوالی جدید الیکٹرک گاڑیوں کا بدھ کوڈی چوک سے شاندار فلیگ مارچ کا آغاز ہوا جوشہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا ڈی چوک پر ہی اختتام پذیر ہوا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے شہر بھر میں پولیس پٹرولنگ مزید فعال اور فیلڈ میں نفری کی موجودگی مضبوط اور مستحکم ہو گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ پٹرولنگ کا دائرہ کار وسیع، حساس مقامات اور شاہراہوں کی کڑی نگرانی سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد ملے گی، جدید الیکٹرک گاڑیوں کی مدد سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر اور فیلڈ آپریشنز پہلے سے زیادہ تیز اور موثر ہوں گے ۔الیکٹرک گاڑیاں اسلام آباد پولیس کی جدید اور ماحول دوست پولیسنگ کی جانب اہم پیش رفت ہے،ایس ایس پی آپریشنز نےکہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل کے موثر استعمال سے شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہم ممکن بنائی جا رہی ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، جدید وسائل کے ذریعے فیلڈ فورس، پٹرولنگ اور سکیورٹی کا نظام مزید مستحکم ہوگا۔







