فلسطینی اتھارٹی کا برطانیہ و فرانس سمیت بارہ ممالک کےاسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

فلسطین نے برطانیہ اور فرانس سمیت بارہ ممالک کی جانب سے اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

مقبوضہ بیت المقدس۔9ستمبر (اے پی پی):فلسطین نے برطانیہ اور فرانس سمیت بارہ ممالک کی جانب سے اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

العربیہ اردو نے فلسطینی ایوان صدر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وہ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کی طرف سے ہاؤس آف کامنز کے سامنے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر قائم اسرائیلی بستیوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کرنے اور انتہاپرست آبادکاروں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا۔بیان میں اس فیصلے کو استعماری نظام کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بستیوں کے جرائم اور آبادکاروں کے تشدد کے ذمہ داروں سے جواب طلبی کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔