بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصد اورماہانہ بنیادوں پرایک فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصد،ماہانہ بنیادوں پرایک فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصد اورماہانہ بنیادوں پرایک فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.287ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.353ارب ڈالرکے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے،اگست میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3.656ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوجولائی کے 3.630ارب ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصداورگزشتہ سال اگست کے 3.158ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدزیادہ ہے۔اگست میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 873ملین ڈالر،یواے ای 750ملین ڈالر،برطانیہ 564ملین ڈالر،امریکا309ملین ڈالر،یورپی یونین ممالک 496ملین ڈالراورخلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 327ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔







