انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ جیت لیا

انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ جیت لیا۔

میڈرڈ۔9ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ جیت لیا۔

21 سالہ برطانوی سائیکلسٹ میتھیو برینن کی ریس میں یہ مجموعی طور پر چوتھی فتح ہے۔ بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔فرانس کے سائیکل سوار برائن کوکارڈ نے بھی اسی وقت میں فنش لائن عبور کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ ویٹو بریٹ تیسرے نمبر پر رہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ کورٹیگانا سے پالوس ڈی لا فرونٹیرا تک سیدھے ٹریک پر 186 کلو میٹر پر محیط تھا جس انگلینڈ کے 21 سالہ سائیکلسٹ میتھیو برینن نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

برطانوی سائیکلسٹ انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے 16ویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 56 منٹ اور 33سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فرانسیسی سائیکلسٹ برائن کوکارڈ ریس نے 16ویں مرحلے میں دوسری جبکہ 16ویں مرحلے میں بیلجیئم کے سائیکل سوار ویٹو بریٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مجموعی درجہ بندی میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے سرخ جرسی برقرار رکھی ہے ۔اینرک ماس نے سابق قائد 27 سالہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر 8ویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہوگئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس13ستمبر کو سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔