افغانستان زلز لے کےاموات بڑھ کر 920 ہو گئیں،600افراد زخمی، درجنوں گھروں کو نقصان

85
Earthquake
Earthquake

کابل۔22جون (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور صوبہ خوست میں شدید زلزلے میں اموات بڑھ کر 920 ہو گئیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 600 ہو گئی ہے۔زلزلے سے جبکہ درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں ،زلزلے کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ نے بتایا کہ بدھ کی صبح ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور پہاڑی علاقوں میں پہنچنے میں درپیش مشکلات کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نائب وزیر شراف الدین مسلم نے دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زلزلے سے اب تک 920افراد جاں بحق اور 600زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلےسے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز صوبہ خوست کے جنوب مغرب میں 44کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔