Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںاقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی پاکستانی عوام...

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی پاکستانی عوام اور مسلم امہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر مبارک باد

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔13اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستانی عوام اور مسلم امہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے رمضان کا مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے رمضان کے آغاز پر گزشتہ روز ایک پیغام میں کہا کہ رمضان کا مہینہ اپنی ذات کی تطہیر ، پرہیز گار۔ اللہ کی اطاعت ، قربانی اور دوسروں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے اور اس ماہ ہم اپنے خدا کی دی ہوئی بے شمار نعمتوں کا شکرادا کرتے ہیں اور اس کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوسرا رمضان المبارک ہے جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران آیا ہے اور ان کی دعائیں اور نیک خواہشات اس مہلک وبا سے شدید متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بھارتی تسلط میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدا سے مشکلات اور آفات اور کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے دعا گو ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس مشکل وقت پر قابو پا لیں گے اور معمولات زندگی دوبارہ بحال ہو ں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں